اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے توپخانوں سے شہر خان یونس پر حملے کئے ہیں- ان حملوں میں خاصا نقصان ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا- اطلاعات کے مطابق منگل کے دن صیہونی جارحین نے ایک خاتون کو گرفتار بھی کرلیا جو مسجد الاقصی سے نکل رہی تھی- یہ فلسطینی خاتون، قدس شریف کی رہنے والی ہے- اس خاتون کو قدس میں ایک سیکورٹی مرکز، منتقل کردیا گیا- ادھر فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے منگل کو مسجد الاقصی کے قریب تنظیم فتح کے رکن یاسر نجیب کو گرفتار کرلیا- صیہونی فوجیوں نے گذرگاہ بیت حانون میں تین فلسطینی تاجروں کو بھی گرفتار کیا- ان تاجروں کے پاس اجازت نامہ بھی تھا اس کے باوجود قدس کے غاصب فوجیوں نے انہیں گرفتار کرلیا- ادھریہودی کالونیوں کے صیہونی شر پسند عناصر نے مسجدالاقصی میں فوج کی مدد سے نمازیوں پرحملہ کیا- حملہ آور صیہونی عناصر باب المغاربہ سے مسجد میں داخل ہوئے تھے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲